عید پر بھارتی کورونا ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ

07:57 AM, 16 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے ،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوروناویکسین لگوائیں. وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ شہری عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات کی طرف نہ جائیں،بھارتی ویرینٹ پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ ہے ، ملک میں 18سال سے زائد عمر کے ساڑھے12 کروڑ سے زائد لوگ ہیں،پاکستان میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے، کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے،پاکستان میں 2کروڑ 21لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں،ویکسین نہ لگوانے والے 333افراد میں ایک شخص کو کورونا ہوا. ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے1250لوگوں میں ایک شخص کو کورونا ہوا،آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ کو 4گنا زیادہ خطرہ ہے، سائنسدان فلسفے کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر خبردار کررہے ہیں، 4دنوں سےیومیہ ویکسی نیشن کی تعداد5لاکھ سےزیادہ ہے. معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے ،روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ، قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے،کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،بھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے. ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے.
مزیدخبریں