وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر کی ملاقات

08:52 AM, 16 Jul, 2021

حسان عبداللہ
تاشقند (پبلک نیوز)‌جنوبی و وسطی ایشیا کانفرنس کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی ہے. اہم ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کےدرمیان وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی. پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان نے کی جبکہ افغانستان کا وفد صدر اشرف غنی کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہوا. اس سے قبل اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر غنی سےکہنا چاہوں گاکہ پاکستان نے 70 ہزار لوگوں کی قربانی دی، افغانستان میں حالات خراب ہونے کا اثر براہِ راست پاکستان پرہوتا ہے، افغان امن کے لئے سب سے زیادہ کوشش پاکستان نے کی ہے۔ افغانستان کی صورت حال کا الزام پاکستان پر لگانا انتہائی غیر مناسب ہے.
مزیدخبریں