واسا ملازمین کیلئے بڑی عید پر بڑی خوش خبری
01:00 PM, 16 Jul, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) واسا ملازمین کو بڑی عید پر بڑی خوش خبری مل گئی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے ہدایات پر ملازمین کا اسپورٹ الاوئنس دگنا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری۔ ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے تمام ملازمین بشمول پرائیویٹ سیکرٹریز اور سپریڈنٹ گریڈ 17 شامل ہیں۔ گریڈ 1 سے گریڈ 8 کا الاوئنس 3 ہزار سے 6 ہزار کر دیا گیا۔ گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ملازمین کا الاوئنس 4 ہزار سے 8 ہزار کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن واسا کا کہنا تھا کہ گریڈ 15 کے ملازمین کا اسپورٹ الاوئنس 5 ہزار سے 10 ہزار کر دیا گیا۔ اسی ہی طری گریڈ 16 بشمول پرائیویٹ سیکرٹریز اور سپریڈنٹ گریڈ 17 کا الاوئنس 7 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دیا گیا۔