حسن علی انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 نہیں کھیلیں گے

02:00 PM, 16 Jul, 2021

شازیہ بشیر
نوٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انھیں احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔ میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزیدخبریں