سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
04:20 PM, 16 Jul, 2021
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین دن کی سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے جاری کرہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو تین دن کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ سرکاری چھٹیاں 20 جولائی منگل سے 22 جولائی جمعرات تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ محکمہ صحت نے ہیلتھ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس میں عیدالاضحیٰ پر کونگو، مون سون کی وجہ سے دیگر مختلف بیماریاں اور کورونا وائرس پھیلاؤ کو وجوہات کے طور پر بتایا گیا ہے۔