لاہور: شوہر نے گھریلو جھگڑے پر 5بچوں کی ماں کو آگ لگا دی
04:24 PM, 16 Jul, 2021
لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ میں ظالم شوہر نے گھریلو جھگڑے پر پانچ بچوں کی ماں کو آگ لگا دی۔ خاتون تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں زبیر نے مبینہ طور پر اپنی 38 سالہ بیوی نائلہ طاہر کو گھریلو جھگڑے پر آگ لگائی۔ آگ لگنے سے خاتون موقع پر ہلاک ہو گئیں۔ ملزم نے آگ لگانے سے پہلے اپنے پانچ بچے پہلے ہی نانی کے گھر پہنچا دیئے تھے۔ لاہور تھانہ کاہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔