شیاؤمی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

05:08 PM, 16 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: چین نے ایک اور میدان میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چینی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایپل سے بڑا اعزاز چھین لیا۔ اس حوالے سے ریسرچ فرم کینالیز کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے دنیا بھر میں سمارٹ فون کی ترسیل کے 17 فیصد حصص اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی دفعہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ یہ گزشتہ سہ ماہی کی نسبت تین فیصد زیادہ قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے مارکیٹ شیئر میں 83 فیصد تک اضافہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ شیاؤمی کے عالمی مارکیٹ میں 17 فیصد شیئر ہو گئے جس کے بعد شیاؤمی امریکی کمپنی سے دوسری پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہوئی۔ اس دوران سام سنگ کو 15 فیصد ترقی ملی۔ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی پوزیشن پر بدستور موجود ہے۔ عالمی منڈی میں شیاؤمی سے سام سنگ کے شیئر 2 فیصد زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ تیسرے نمبر 14 فیصد شیئر کے ساتھ ایپل، چوتھے نمبر پر 10 فیصد شیئرز کے ساتھ اوپو اور پانچویں نمبر پر 10 فیصد شیئرز کے ساتھ ویوو موجود ہے۔ پہلی 5 پوزیشنز میں سے اکیلے چین کے پاس 3 پوزیشنز ہیں۔
مزیدخبریں