اداروں پر تنقید، گلوکار سلمان احمد مشکل میں پھنس گئے

07:06 AM, 16 Jul, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) ملکی اداروں کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے مشہور گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے۔ان کو سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے اور پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ سلمان احمد نےبھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کی ہے اور ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ سلمان احمد کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔
مزیدخبریں