حنا پرویز کا عمران خان اور فرح گوگی کیلئے گفٹ

11:14 AM, 16 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے لیے تحفہ خریدنے گفٹ کی شاپ پر پہنچ گئیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مدد طلب کی تحائف کے انتخاب کے لئے کہ کونسا تحفہ خریدنا چاہیے، عمران خان اور فرح گوگی کیلئے۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ '17 جولائی کو عمران خان نے روندو بےبی کی طرح بہت رونا ہے، میں گفٹ شاپ پر آئی ہوں تو سوچا ہیپی بے بی کا گفٹ لے لوں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' فرح گوگی کے لیے تو میں نے باربی ڈول کا گفٹ لے لیا ہے کیونکہ وہ چھوٹی بچی ہے، عمران خان کے لیے رہنمائی کریں کہ میں روندو بے بی کو 17 جولائی کو کیا گفٹ دوں؟ واضح رہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی، جس میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
مزیدخبریں