مچھرکے خون سے پولیس اصل مجرم تک پہنچنے میں کامیاب

01:16 PM, 16 Jul, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) چینی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے صرف دیوار پر پیسے گئے خون بھرے مچھر پر تفتیش کی اور ملزم پکڑ لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ چین میں ایک اپارٹمنٹ میں ڈکیتی ہوئی جس کے بعد دیوار پر مسل کر مارے گئے مچھرکے خون سے پولیس نے اصل مجرم پکڑ لیا۔اگرچہ یہ ایک فلم کا منظر لگتا ہے لیکن چین کے صوبے فیوجیان کے شہر فیوزاؤ کی بلند عمارت پر ایک فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے جائزے میں دیگر اشیا کے ساتھ دیوار پر مارےگئے ایک مچھر کو دیکھا جس کا خون بظاہر تازہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم بالکونی پر چڑھ کر اپارٹمنٹ میں گھسا اور ایک رات وہاں گزاری اور اس نے مچھر کو دیوار پر پیس دیا تھا۔ باورچی خانے میں تلے ہوئے انڈے اور نوڈلز کی باقیات بھی ملیں جبکہ چور نے اسٹور سے لحاف اور تکیہ نکالا اورجاتے وقت بستر پر ہی چھوڑ دیا۔ ڈی این اے کا تجزیہ کرنے پر ایک چائی نامی شخص کا سراغ ملا جو عادی مجرم ہے اور ضمانت پر رہا تھا پولیس کے گرفتار کرنے کے بعد دوران تفتیش اس نے اپنے باقی مجرم ساتھیوں کےنام بھی بتادیئے، اس پر پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزیدخبریں