وزیراعظم کا دیا مر میں پر سیاحوں کی بس کو حادثے ،قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

03:54 PM, 16 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ واضح رہے کہ شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 4 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
مزیدخبریں