ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
08:13 PM, 16 Jul, 2023
لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔ اس دوران فیصل آباد میں 80، گوجرانوالہ 79، مری 49، اوکاڑہ 40، سیالکوٹ (سٹی 29، ایئرپورٹ 03)، چکوال 26، ساہیوال 16، گجرات 8، بہاولنگر، لاہور ایئرپورٹ 6، اسلام آباد (سید پور 5)، قصور3، لیہ، جوہرآباد، اٹک ایک ،مالم جبہ، کاکول 15، بالاکوٹ 9، راولاکوٹ 60 اور گڑھی دوپٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اورنوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔