نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سمن آباد انڈر پاس منصوبے کی بر وقت تکمیل کیلئے 3 کمیٹی تشکیل دیدی
08:40 PM, 16 Jul, 2023
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس منصوبے کی نگرانی اور بر وقت تکمیل کیلئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس منصوبے کی نگرانی اور بر وقت تکمیل کے لئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری ہاوسنگ کمیٹی کے کنوینئر/ممبر جبکہ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کمیٹی کے ممبر ہوں گے ۔کمیٹی سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کو اپنی زیر نگرانی بر وقت مکمل کرائے گی۔ کمیٹی پراجیکٹ پر کام کے معیار کی نگرانی اور بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی۔کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پراجیکٹ کا دورہ کر کے پراگریس رپورٹ پیش کرے گی۔