ننکانہ صاحب میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، بچوں،خواتین سمیت 45 افراد زخمی

09:49 AM, 16 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بچیانہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 17خواتین سمیت 45 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

ریسیکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق مسافربس سیالکوٹ سے فورٹ عباس جارہی تھی۔

مزیدخبریں