پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ,جماعت اسلامی کاسخت ردعمل

11:31 AM, 16 Jul, 2024

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے لہٰذا کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، عوام دشمن اقدامات کے خلاف "حق دو عوام کو" تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اس دھرنے کی قیادت کریں گے، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدالتوں میں بھی جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے میں علمائے کرام، وکلاء، تاجر اور صنعتکار بھی شریک ہوں گے جبکہ کسانوں اور مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عاشورہ کے بعد صوبائی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے جبکہ عوامی موبلائزیشن کیلئے بڑے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں شرکت کیلئے ہر شعبے کی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی، سیاسی پارٹیاں اگر دھرنے میں شرکت کرنا چاہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

مزیدخبریں