عمان:مسجدمیں فائرنگ,4پاکستانی جاں بحق،متعددزخمی

01:12 PM, 16 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمان کی وادی الکبیر میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو متاثرہ علاقے میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں4پاکستانی بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پولیس حکام نے منگل کو ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا عمل جاری رہے گا۔‘
عمانی فورس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونی والی ہنگامی صورتحال کےحوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے ویڈیو پیغام  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو پیغام ہے کہ وادی کبیر کی طرف نہ جائیں،وادی کبیر کا علاقہ کارڈن آف ہے،جن کے لواحقین زخمی ہیں وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔

سفیر  نے مزید کہا ہے کہ پاکستان عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،پاکستانی سفارتی عملہ سفارت خانے میں پاکستانی کمیونٹی کی مدد کے لیے موجود ہیں،جو لوگ گھروں میں ہیں وہ محفوظ رہیں اور وادی کبیر کی طرف جانے کی کوشش نہ کریں،پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے۔

مزیدخبریں