ویب ڈیسک: نیب ٹیم 4 گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کےبعد واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کا معاملہ،جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے 4 گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے، نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی۔عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
عدالت نے توشہ خانہ کےنئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔
قبل ازیں جیل ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔
خیال رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 13 جولائی کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 14 جولائی کو دونوں ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عدت میں نکاح کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل کر کے رہائی کا حکم دیا تھا۔