ویب ڈیسک: حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر انوار کے 981واں غسل دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مزار پر انور حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒکے 981 ویں سالانہ غسل کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخآری نے تقریب کی تیاریاں کا جائزہ لیا۔
مزار مبارک کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا گیا،سینیٹر و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار داتا دربار تقریب میں موجود تھے۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور وزیر خوراک بلال یاسین سمیت محکمہ اوقاف کے اعلیٰ عہدیدار بھی داتا دربار تقریب میں موجود تھے۔