نورپورتھل:چشمہ جہلم لنک کینال میں نہاتے ہوئے 10بچےڈوب گئے

03:50 PM, 16 Jul, 2024

ویب ڈیسک: نورپورتھل کے علاقےمیں چشمہ جہلم لنک کینال میں نہاتے ہوئے 10بچے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ 4بچوں کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا جبکہ ڈوبنے والے 6بچوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تمام بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال بتائی گئی ہیں، ڈوبنے والے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل  ہیں، ڈوبنے والے بچوں میں سمیع اللّه،عزیزاللّه،آفتاب،وقاص،اسد علی،شعیب اکرم شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کا تعلق نواہی گاؤں پیلو وینس  سے ہے۔

مزیدخبریں