جعلی ایف ائی اے کا اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

04:38 PM, 16 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ کمشنر بننے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ جعلی اے ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں  کو بے وقوف بنانے والا ملزم اب جعلی ایف ائی اے کا اسسٹنٹ کمشنر بن گیا ، ستوکتلہ پولیس نے جعلی ایف آئی اے کے  اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کر لیا ۔ جعلی ایف ائی اے کا اسسٹنٹ کمشنر کالے رنگ کے ڈالے میں دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پکڑا گیا ۔

دوران گشت ستو کتلہ پولیس نے ملزم کی گاڑی اور مشکوک حرکات دیکھ کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزم محمود الرحمن نے پولیس کو خود کا تعارف ایف آئی اے کا اسسٹنٹ کمشنر بتایا۔ ملزم جلی اے ایس پی کا یونیفارم پہن کر پولیس سٹیشن جا کر پولیس اہلکاروں پر روب جماتا تھا۔

ملزم نے عرصہ قبل جالی اے ایس پی بن کر شہریوں کو ڈراتا اور لوٹتا تھا ۔ جلی ایف آئی اے کے اسسٹنٹ کمشنر اور جلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں