ماموں کانجن؛ 12سالہ طالبہ سے زیادتی کرنیوالا امام مسجد گرفتار

06:27 PM, 16 Jul, 2024

ویب دیسک: ماموں کانجن میں امام مسجد کی 12سالہ   طالبہ سے مبینہ زیادتی, سی پی او کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےمقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کو حراست میں لے لیا گیا۔

واقعہ تھانہ ماموں کانجن کے گاوں496گ ب میں پیش آیا، ملزم ناصر نے مسجد میں قرآن کی تعلیم کے لئے جانے والی12سالہ  سے زیادتی کی،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او اسداللہ کھوکھر نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ اور متاثرہ بچی کی بیانات قلمبند کئے۔

اطلاعات کےمطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن انسپکٹر اسداللّٰہ نے مسجد میں قرآن پاک پڑھنے گئی 12 سالہ بچی مہوش سے زیادتی کرنیوالے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔
سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر جینڈر بیسڈ وائلنس یونٹ فیصل آباد کی انچارج اے ایس پی میڈم زینب ایسے کیسز کو خود دیکھ رہی ہیں، جنہوں نے کہا ہے کہ زیادتی اور تشدد کا شکار خواتین کے تحفظ کیلئے وومن پولیس سٹیشن کے اندر جینڈر بیسڈ وائلنس یونٹ کام کر رہا ہے۔

جہاں ظلم و زیادتی کا شکار خواتین قانونی کاروائی کیلئے بلا جھجھک لیڈیز پولیس افسران کے پاس آ کر اپنے مسائل بتا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں