ویب ڈیسک: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی بالی وڈ و ہالی وڈ اداکارہ و گلوکار پریانکا چوپڑا کے ریسٹورنٹ 'سونا' میں یادگار وقت گزارتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ملالہ خواتین کی تعلیم کی کارکن شارٹ فلم 'سٹرینجر ایٹ دی گیٹ' کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں جسے آسکرز میں بہترین دستاویزی مختصر فلم کے زمرے کے لیے نامزد کیا گیا۔
ملالہ یوسفزئی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی پسند کے سماجی مسائل پر اپنا موقف دیتی تھی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ملالہ یوسفزئی کی بالی وڈ کی 'دیسی گرل' کے ساتھ تصاویر زیرِگردش ہیں جن میں وہ دونوں ریسٹورنٹ میں ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں۔
ان تصاویر میں ملالہ اور پریانکا کسی عام ریسٹورنٹ میں نہیں بلکہ نیو یارک میں واقع پریانکا چوپڑا کے ہی ریسٹورنٹ 'سونا' میں موجود ہیں۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں پریانکا چوپڑا کے شوہر و ہالی وڈ کے گلوکار و اداکار نک جونس بھی دونوں کے ساتھ موجود ہیں۔
اس موقع پر پریانکا چوپڑا سیاہ گاؤن پہنی نظر آئیں جبکہ ملالہ یوسفزئی گلابی و سفید پرنٹڈ قمیص شلوار کے ساتھ گلابی دوپٹہ سر پر اوڑھی دکھیں۔
ایک تصویر میں پریانکا چوپڑا ملالہ کے ساتھ پوز دیتی دکھیں تو ایک میں نک جونس کے ساتھ نظر آئیں۔
علاوہ ازیں ان تصاویر میں ایک جگہ پریانکا چوپڑا گول گپے کھاتی بھی نظر آئیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔