کورونا سے مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے
08:04 AM, 16 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہوکر2 اعشاریہ 46 فیصدپر آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیس رپورٹ، مزید 46 مریض جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 828 ہوگئی، فعال کیسز 39 ہزار 905 ریکارڈ کئے گئے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں مہلک کورونا وبا سے مزید 46افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ، کورونا کے 1ہزار38نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح2عشاریہ46رپورٹ رہی۔کورونا کے مزید 42ہزار113ٹیسٹ کئےگئے،ملک میں کوروناسےاموات کی تعداد21ہزار828ہوگئی،کورونامتاثرین کی تعداد9لاکھ44ہزار65ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسزکی تعداد39ہزار 905 ہو گئی ہے۔