’’اللہ تعالیٰ نے ملیکہ بخاری کی آنکھ اور بینائی بچالی ‘‘
09:07 AM, 16 Jun, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ آپ نے ججوں پر حملے کروائے ٗ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کے اوپر حملے کروائے ٗ آپ نے جرنیلوں کے اوپر حملے کروائے ٗ آپ نے پارلیمنٹ کے اوپر حملے کروائے ٗ آپ نے خواتین کے اوپر حملے کروائے ٗ لیڈر سے لیکر نیچے تک مسلم لیگ(ن) کردار کشی اور قبضہ مافیا کی سیاست کرتی ہے ٗ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ٗ آپ کی سیاسی جماعت کا رنگ ختم ہو چکا ہے ٗ آپ عیاں ہو چکے ہیں ٗ عوام کو پتہ ہے کہ آپ غنڈہ گردی کی سیاست کرتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ میں کل شام تک ملیکہ بخاری کے ساتھ ہسپتال میں موجود رہی ٗ اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھ بچالی ہے ٗ ان کی بینائی محفوظ ہے لیکن میں ان کی تکلیف اور آزمائش دیکھی ہے ٗ ان کی ماں پر اور دیگر خواتین پر کیا گزری ہو گی ٗ جب ان کی بیٹی کو آپ اس طرح زخمی کریں گے ٗ باقاعدہ ماریں گے ٗ یہ تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے ٗ ہمیں حق ہے کہ ہم سیاست میں اپنی آواز اٹھائیں ٗ حق کے ساتھ قانون سازی کریں ٗ میں داد دیتی ہوں ملیکہ بخاری کو جنہیں نے بہادری سے اس پارلیمنٹ کا مقابلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جو آپ یہاں پر طاقتور خواتین کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں ٗ کسی پر حملہ کرواتے ہیں ٗ کسی پر زبانی الزام لگاتے ہیں ٗ کسی کی کردار کشی کرتے ہیں تو آپ عام خواتین کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے ٗ آپ کس منہ سے سیاست کرتے ہیں ٗ ہمارے اور بھی لوگ زخمی ہوئے ہیں ٗ لیکن ملیکہ بخاری نے ہمت کی ہے ٗ ہمت کی ہے کہ آج وہ میرے ساتھ کھڑی ہیں اور اپنی بات کر رہی ہیں۔ جس شائستگی سے تحریک انصاف کی خواتین سیاست کرتی ہیں آج تک پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ٗ ہم مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو فالو کرتے ہیں ۔