پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16 جون 2021
09:59 AM, 16 Jun, 2021
وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ زیر بحث آیا، اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیوز دیکھی گئیں، اسپیکر اسمبلی کہتے ہیں پارلیمنٹ میں اس طرح کے رویے کو برداشت نہیں کرسکتے، ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، اسدقیصرنےغیر پارلیمانی رویئے پر تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا۔کل پارلیمان کےلیے سیاہ دن تھا، خاتون ممبر پر کتاب پھینکی اور گالیاں دی گئیں، ملیکہ بخاری کہتی ہیں ہم جانتے ہیں کہ ن لیگ والوں نے محترمہ بےنظیر بھٹو کو کیا کیا کہا، خواتین سے غیراخلاقی رویہ اختیار کرنا ن لیگ کی تاریخ ہے، زرتاج گل نے کہا اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں، ن لیگ بدتمیزوں، ہلڑبازوں اور حملہ کرنے والوں کی جماعت بن گئی، انہوں نے صرف سیاست کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔وزراء کتاب مار کر بھی شہباز شریف کو تقریر کرنے سے نہیں روک سکے، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں اسمبلی میں عوام کی بات نہیں کی جاسکتی، آج سپیکر کی بات سننے والا کوئی نہیں، جس طرح وزراء نے گالیاں بکیں، ہلڑبازی کی اسکی مثال نہیں ملتی، اس ملک میں سرکس اور تماشا لگا ہوا ہے، کل نظام پر ایک حملہ ہوا تھا۔مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کو پہلوان سازی کا اکھاڑا بنادیا، ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، فرخ حبیب کہتے ہیں اپوزیشن معاہدے کرتی ہے اور مکر جاتی ہے، اسپیکر کو چاہیے اب اپوزیشن سے کوئی معاہدہ کریں تو میڈیا کو دکھائیں، حکومت کوئی قانون پاس کرتی ہے تو یہ رونے آجاتے ہیں، انہیں اپنی زبان کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت نے قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن پر نہیں، پارلیمنٹ پر حملہ کیا، عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلاکر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا، شہباز شریف صاحب پر بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔