پاکستان، آئی ایم ایف میں مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی
03:00 PM, 16 Jun, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی ہو گئے ہیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ غریبوں پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ مذاکرات جاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا ستمبر میں پھر جائز لے گا۔ آئی ایم ایف اگلے دو سے تین ماہ کی کارکردگی مانیٹر کرے گا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا پاکستان کو حصول بھی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ جبکہ دوری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یہ بھی خیال رہے کہ آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کم ہوئے جس کے ساتھ 48480 پر کاروبار بند ہوا۔ شیئر بازار بند ہونے تک 22 ارب کی سودے بازی ہوئی۔