رونالڈو نے کوکا کولا کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

06:00 PM, 16 Jun, 2021

احمد علی
بوداپست (ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے یہ طے کیا ہوا تھا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کے عین آغاز میں کوکا کولا کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا دیں گے؟سوشل میڈیا پر کوکا کولا اور رونالڈو ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اس ٹرینڈ کے پیچھے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے کیا جانے والے ایک معمولی عمل ہے۔ یہ عمل اور کسی کا تو پتہ نہیں لیکن کوکا کولا کے لیے بھی بہت نقصان دہ ثابت ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلنے والی چند سیکنڈ کی ویڈیو میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈ پریس کانفرنس کے لیے آتے ہیں، وہاں پر دو کاربونیٹڈ ڈرنک کوکا کولا کی دو بوتلیں بھی موجود ہوتی ہیں۔ سٹار فٹبالر ان کو اٹھا کر ایک طرف کر دیتے ہیں۔ وہ نہ صرف کوکا کولا کی بوتلیں اٹھا کر ایک طرف رکھتے ہیں بلکہ نیچے سے پانی کی ایک بوتل اٹھا لیتے ہیں۔ وہ اس دوران کہتے ہیں "پانی، کوکا کولا نہیں"واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ہنگری کے دارالحکومت میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرنے کے لیے آئے تھے۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ رونالڈو کے اس عمل سے کوکا کولا کے شیئرز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جو 56.10 امریکی ڈالر سے گھٹ کر 55.22 ڈالر تک چلی گئی۔ جس سے کمپنی کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ جبکہ کوکا کولا یورو کپ 2020 کا آفیشل اسپانسر پارٹنر بھی ہے۔
مزیدخبریں