پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،17جون 2021
07:00 PM, 16 Jun, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امن تب آتا ہے جب طاقت ور کو قانون کے نیچے لایا جائے۔ اگر عمران خان قانون توڑے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ جنگل کے اندر طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے۔ انسانی معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے کا پتہ چل گیا تو میں خود بھی بدلا لوں گا۔شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر لیا، چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ میں 24 جون کو طلب کیا گیا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مزید چھ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دیاینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی گوجرانوالہ لاہور روڈ راہ مکڑیاں ہوٹل پٹرول پمپ کے قریب کارروائی، دوران تلاشی 2 گاڑیوں میں سے تقریبا 50 کلو گرام چرس اور 12 کلو گرام افیون برآمد کر لی، 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد پروفیسر اور بگ ٹیک کی متحرک ناقد لینا خان امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر کر دی گئی ہیں۔