شہباز شریف بلامقابلہ صدر اور مریم نواز بلامقابلہ سینئر نائب صدرمنتخب

06:09 PM, 16 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف بلامقابلہ صدر اور مریم نواز بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف مسلم لیگ ن کے ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ مریم نواز مسلم لیگ ن کی بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں ہیں ۔ احسن اقبال بلامقابلہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ، مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی بلا مقابلہ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئیں ۔اس کے علاوہ عطاء تارڑ بلا مقابلہ ڈپٹی سیکریٹری مسلم لیگ ن جبکہ اسحاق ڈار فنانس سیکرٹری اوورسیز کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں مریم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، شہباز شریف نے مشکلات کا سامنا ہمت سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی، ایک شخص نے اپنی انا کی خاطر ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا۔
مزیدخبریں