دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان چھٹے نمبر پر،ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس

10:09 PM, 16 Jun, 2023

احمد علی
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی،جس کے مطابق پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ فہرست کے مطابق وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے۔ وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے۔اس فہرست میں لبنان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔ مہنگے ملکوں کی فہرست میں چوتھا نمبر ارجنٹینا کا ہے جہاں مہنگائی بڑھنے کی شرح 114 فیصد ہے جبکہ اس کے بعد پانچواں نمبر ترکی کا ہے جہاں مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ 59 فیصد ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں مصر کا ساتواں ، نائیجیریا کا آٹھواں، یوکرین کا نواں جبکہ پولینڈ کا دسوان نمبر ہے۔ مہنگے ملکوں کی فہرست میں برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 جبکہ سعودی عرب میں 2.8 فیصد ہے۔
مزیدخبریں