آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار، سابق گورنر سندھ ن لیگ پر پھٹ پڑے

10:22 AM, 16 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سابق گورنر سندھ زبیر عمر ن لیگ پر پھٹ پڑے۔ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کیلئے پیش کردہ بجٹ پر کھل کر تنقید کی۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ن لیگ ووٹ کو عزت دو کہ بیانیے سے پیچھے کیوں ہٹ گئی؟ جس کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ جب آپ پاپولر پالیٹکس نہیں کرنا چاہتے۔ آپ صرف طاقت کی سیاست کرنا چاہتے ہوں تو پھر ظاہر سی بات ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو تو دفن ہی کرنا ہوگا۔ 

آئی ایم ایف اب تک لیے گئے پروگراموں میں ہم نے معیشت کو کس طرح سے فائدہ پہنچایا؟ میزبان کے سوال پر سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ٹیکس آنے کی وجہ سے غربت کی لکیر سے اور لوگ نیچے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کو ہم نے ساڑھے سات بلین ڈالر واپس دینے ہیں۔ محمد زبیر نے طنزیہ سوال کیا کہ آئی ایم ایف کو ساڑھے سات بلین ڈالر کہاں سے دیں گے؟

میزبان نے سوال کیا کہ ن لیگ کے اس بیانیے کو تبدیل کرنے میں کس کا ہاتھ ہے؟ جس پر محمد زبیر نے جواب میں شہباز شریف کا نام لیا اور کہا کہ فائدہ عام پاکستانی کو نہیں مل رہا۔ عام پاکستانی کیلئے ٹیکس بڑھا رہے ہیں۔ ان کیلئے مہنگائی زیادہ کررہے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ بھی حکومت میں رہے ہیں اور کیبنٹ کا حصہ بھی رہے ہیں۔ آخر کیا مجبوریاں ہوتی ہیں کہ جب آپ حکومتوں میں ہوتے ہیں تو وہ اقدامات حکومت نہیں لے سکتی جو کہ سامنے نظر بھی آرہے ہوتے ہیں۔ 

جس پر سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو تعلیم نہیں مل رہی۔ صحت کا شعبہ خراب ہے اور پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہے۔ عوام کو کچھ نہیں دیا جارہا لیکن پھر بھی قربانی عوام نے دینی ہے اور فائدہ ایلیٹ کلاس کو ملنا ہے۔

مزیدخبریں