ویب ڈیسک: بھارتی سپر اسٹار ورون دھون نے بطور والد اپنی زندگی کا پہلا 'فاردز ڈے' مناتے ہوئے بیٹی کے ہاتھ کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے شوبز ستارے بھی اپنے والد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں۔
بالی وڈ فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ورون دھون نے اس خاص موقع پر اپنی نومولود بیٹی کے ہاتھ کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی۔
اس پوسٹ میں ورون دھون نے نہ صرف اپنی بیٹی بلکہ اپنے ایڈوپٹڈ کتے 'جوائے' کے ہاتھ کو بھی تھامے ایک تصویر شامل کی۔
پوسٹ کے کیپشن میں ورون دھون نے لکھا کہ ' فادرز ڈے مبارک، میرے والد نے مجھے سکھایا کہ اس خاص دن کو منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی فیملی کیلئے گھر سے باہر نکلو اور ان کے لیے کام کرو، تو میں بھی آج وہی کر رہا ہوں'۔
ورون دھون نے کیپشن میں والد بننے کی خوشی کا بھی اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ' بیٹی کا باپ بننے کی مجھے بے انتہا خوشی ہے'۔
یاد رہے کہ ورون دھون نے 24 جنوری 2021 کو اپنی زندگی کی محبت، بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی جن کے امید سے ہونے کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا۔
3 جون کی رات نتاشا دلال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر دھون اور دلال خاندان کے افراد خوشی سے جھومتے نظر آئے۔