حیدر آباد: تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی گئی، ملزم گرفتار

06:53 PM, 16 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )   حیدر آباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی گئی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والے  شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے،گزشتہ روز ملزم نے ایک دوسری گاڑی کےگدھے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ  ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔گدھوں کی لڑائی پر ملزم نے  دوسری گاڑی کےگدھے پرڈنڈے برسا دیے جس سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔ وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور   پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزیدخبریں