لاہور: کار سوا ر ڈاکو گھر سے بکرا چوری کرکے فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

08:35 PM, 16 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )   لاہور میں بکرا چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شاد مان میں کار سوار ڈاکو گھر سے بکرا چوری کرکے فرار ہوگئے،  واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں چور کو گھر سے بکرا کھول کر لیجاتے دیکھا جاسکتا،  ملزمان نے بکرا گاڑی میں لوڈ کیا ،دوسرا بکرا پکڑنے کے دوران چوکیدار کی آنکھ کھلنے پرڈاکو بلیک گاڑی میں فرار ہو گئے۔

پولیس عوام اور انکے جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔ پولیس کا کہنا  ہے کہ  متاثرہ شہری کی درخواست پر قانونی کاروائی شروع کردی  ہے۔

مزیدخبریں