مہلک وائرس نے مزید 58 زندگیاں نگل لیں
04:21 AM, 16 Mar, 2021
اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی زور پکڑ گئی ٗ مہلک وائرس نے مزید 58 زندگیاں نگل لیں ٗ موات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کوروناسے مزید 58افراد زندگی کی بازی ہار گئے ٗ ملک بھر میں مزید 2511افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 23355 ہو گئی ہے۔ امید افزا بات یہ ہے کہ اب تک پاکستان بھر میںکورونا کے 5 لاکھ 73ہزار 014مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ملک میں609964مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںملک بھر میں کورونا سے تاحا ل 13ہزار 595اموات ہو چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 35303ٹیسٹ کئے گئی۔