’’فارن فنڈنگ میں عمران خان کیخلاف فیصلہ آنیوالا ہے ‘‘
04:51 AM, 16 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ عمران خان کیخلاف آنے والا اس لئے یہ لوگ الیکشن کمیشن کیخلاف ہوگئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سینیٹ کے ا نتخابات میں دھاندلی نہ ہو سکی ٗ اس ملک کا وزیر خزانہ ٗ جس کی کمپین ملک کے وزیر اعظم خود چلا رہے تھے ٗ وہ ناکام ہوا ٗتو اس کا بوجھ حکومت آج الیکشن کمیشن پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ووٹ ڈالے حکومت کے ایم این ایز نے ٗاپنے ہی وزیر خزانہ کیخلاف کیونکہ یہ ایم این اے جب حلقے میں جاتے ہیں تو لوگ مہنگائی کی بات کرتے ہیں ٗ لوگ اپنی تکلیف کی بات کرتے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ تمہاری حکومت ناکام ہو چکی ہے ٗ تمہارا وزیر خزانہ ناکام ہو چکا ہے ٗ تمہاراوزیر اعظم ناکام ہو چکا ہے ٗ اس کا جواب دو ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے جب عدم اعتماد کا اظہار کیا تو آج وفاقی کابینہ جو ہے وہ الیکشن کمیشن پر چڑھ دوڑی ہے ٗ یہ ملکی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے ٗ لیکن اس حکومت میں انوکھے واقعات کی تعداد میں روز اضافہ ہوتا ہے ٗ یہ اپنی ہار تسلیم کرنے کے بجائے اور ان چوریوں کا جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن پر الزام لگا رہے ہیں۔ اس کی وجہ بڑی صاف اور واضح ہے ٗ فارن فنڈنگ کیس میں حکومت کو معلوم ہے کہ الیکشن کمیشن نے کیا فیصلہ دینا ہے ٗ حقائق بڑے واضح ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلہ حکومت کیخلاف ہی آئے گا ٗ فیصلہ آئیگا عمرا ن خان نے اپنے اکائونٹ میں پیسے ڈالے ٗ فیصلہ آئیگا کہ باہر سے جو پیسے آئے ان کو ظاہر نہیں کیا گیا ٗ ان کو چھپایا گیا ۔ آج اس حقیقت سے خائف ہو کر ہر فاشسٹ سوچ رکھنے والے شخص یہ کرتا ہے اپنی خامیوں کو چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام ڈالتا ہے ٗ آج عمران خان یہی کر رہا ہے ٗ لیکن یہ بات چلنی نہیں ہے