’’عمران خان ہی پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے‘‘
06:39 AM, 16 Mar, 2021
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے ٗ چاہے استعفے دیں یا نہیں دیں مگر ایک بار واضح ہے کہ عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم رہیں گے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ پی ڈی ایم اتحاد جو گرتے پڑتے وجود میں آنے کے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں اور یہ لوگ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں جس کے ذمہ دار یہی بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز خود ہیں۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1371685114388840451انہوں نے لکھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا بڑے سے بڑا چور کسی بھی طرح خود کو بڑا لیڈر ثابت کرکےپی ڈی ایم کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔ کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے’’ مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں۔ عمران خان ہی 2023 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم رہے گا‘‘۔