شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ پر عدالت کی سخت برہمی

07:01 AM, 16 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم، شہباز گل پر انڈے سیاہی پھینکنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے نوٹس لے لیا۔معزز جج نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمرے سے شناخت کی جائے، جسٹس ملک شہزاد کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے، لاہور ہائیکورٹ آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی ،انڈے پھینکنا تشویش ناک ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا معاملہ میںملوث تین ملزمان کو آج ضلع کچہری پیش کیا گیا ٗ ان ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ(ن) سے ہے اور ان کے نام عقیق ،غلام عباس، طارق جنید ہیں ۔اس سے قبل کے خلاف تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔
مزیدخبریں