فارن فنڈنگ:الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو نوٹس جاری

08:48 AM, 16 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی مبینہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کر دیا ٗ اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دئیے کہ حکمران جماعت ایک سال سے ریکارڈ دینے سے انکاری ہے ٗ الیکشن کمیشن کے خیبر پختونخواہ ممبر ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ سکروٹنی کمیٹی نے کیا خود کوئی ریکارڈ اکٹھا کیا ہے؟ سماعت 22مارچ تک ملتویتفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت ہوئی ٗ لیکشن کمیشن ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل انے الیکشن کمیشن سے سکروٹنی کمیٹی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی استدا کی۔اپنے دلائل میں اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے پیش کیے گئے ریکارڈ تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے ٗرمعلومات تک رسائی کا قانون ہمیں ریکارڈ تک رسائی کا حق دیتا ہے ٗہمارے ثبوتوں کے جواب میں جو ریکارڈ پی ٹی آئی نے دیا اس کو ہم سے خفیہ کیوں رکھا جا رہا ہے ٗاسکروٹنی کمیٹی ہمیں کوئی کاغذ دینے کو تیار نہیں ٗنظر یہ آ رہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی صرف دکھاوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئر مین وزیر اعظم عمران خان اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کر دئیے۔پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کی سماعت کے بعد ایک بار پھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے 23خفیہ اکائونٹس ہیں جو عمران خان اور ان کے لوگ آپریٹ کرتے ہیں۔
مزیدخبریں