راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات۔ آرمی چیف نے دوران سروس ائیر چیف کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ جی ایچ کیو آمد پر ائیرچیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے ائیر چیف کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران ہمہ جہت قیادت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کی جدوجہد اور مثالی قیادت کی بدولت پاکستان فضائیہ کسی سے کم نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔