پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 16 مارچ 2021

01:11 PM, 16 Mar, 2021

شازیہ بشیر

آصف زرداری کا اسمبلیوں سے استعفے دینےسے انکار، اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، سابق صدر کاپی ڈی ایم اجلاس میں دوٹوک موقف، کہا میاں صاحب لڑنا ہے تو پاکستان واپس آئیں، اسٹیبلشمنٹ سے ڈرنہیں، لیکن جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کیلئےہونی چاہیے

نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کوخطرہ ہے،ن لیگ نےتحفظات کے باوجودپی ڈی ایم کاساتھ دیا، متفقہ فیصلہ تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی جائے مریم نواز کا آصف زرداری کوجواب

پی ڈی ایم کی اکثر جماعتوں نےاستعفے دینے کی حمایت کردی، محمودخان اچکزئی، امیر حیدر ہوتی، اویس نورانی، آفتاب شیر پاؤ نے استعفوں کے حق میں فیصلہ دے دیا، بیشترارکان کی لانگ مارچ سے قبل استعفے دینےکی تجویز

اداروں کیخلاف بیان بازی، نیب نے مریم نواز کے الزامات کا نوٹس لے لیا، مریم نوازمنی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈال رہی ہیں، کسی صورت نیب کی ساکھ مجروح نہیں ہونےدیں گے

حکومت نے شکست کے بعد الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہارکیا، الزامات کی بنیادی وجہ فارن فنڈنگ کیس ہے، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو، کہا مسلم لیگ ن کا واضح موقف ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں، حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، مریم نواز کے خلاف درخواست سے واضح ہوگیا کہ نیب ملک کے معاملات چلا رہا ہے

مزیدخبریں