آصف زرداری نے مریم نواز سے معذرت کر لی

02:21 PM, 16 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مریم نواز سے معذرت کر لی ہے۔

مریم نواز نے آصف زرداری سے مکالمہ کیا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا۔ میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے گلہ کیا۔ اس بات کو یہاں اب ختم کردیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے میرے سامنے نیب کی 150 پیشیاں پاکستان میں بھگتی ہیں۔ مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ میاں صاحب میری والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے۔ جو کیسز کی حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

اس قبل انھوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔ آپ نے جو باتیں کیں مجھے دکھ ہوا ہے۔ میں نے آپ کی بیٹی سمجھ کے آپ سے گلہ کرنا اپنا حق سمجھا۔

مزیدخبریں