’’سری لنکا میں برقع پہننے پر پابندی نہیں لگائی گئی‘‘

05:35 PM, 16 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: سری لنکا نے خواتین کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی کا فیصلہ سنایا تھا جس پر اب حکومتی وضاحت سامنے آئی ہے کہ وہ محض تجویز تھی۔ خواتین کے چہرہ ڈھانپنے سے متعلق کسی بھی پابندی کی حکومتی سطح پر منظوری نہیں دی گئی۔

قبل ازیں سری لنکن وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے کہا تھا کہ دستاویز پر دستخط ہو چکے ہیں، اب اس کو کابینہ سے منظور کرانا باقی ہے۔ لیکن اب حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت کے بغیر اتنا بڑا نہیں لیا جا سکتا۔ بلاشبہ مشاورت کے لیے بھی طویل وقت چاہیے ہو گا۔ سری لنکن وزارت خارجہ کی جانب سے بھی یہی موقف سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ برقع پر پابندی کی خبریں سامنے آنے پر سری لنکا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی یاد رہے کہ سری لنکا کی کل آبادی کا نو فیصد مسلمان ہیں۔

مزیدخبریں