اپوزیشن رہنما کبوترکی طرح بند ہوچکے، انکے آخری دن ہیں

12:43 PM, 16 Mar, 2022

احمد علی
وفاقی وزراء کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پر پوری قوم کو مبارکباد، اسلاموفوبیا کے خلاف وزیراعظم کی کوششیں رنگ لائیں. چوہدری فوادحسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا، اپوزیشن رہنما کبوتروں کی طرح بند ہوچکے ہیں انکے آخری دن ہیں، آزاد خارجہ پالیسی سے پاکستان کو شناخت ملی ہے، مدرسہ کے بچوں سے لانگ مارچ اور جلسے نہیں ہوتے، مرد بنیں اور عمران خان کی طرح بڑے جلسے کرکے دکھائیں . اس عمر نے کہا 27 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے، جلسے کی فوری تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں ، جلسے کیلئے 7 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ، تمام صوبائی صدور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنا دیں ، ارکان پارلیمنٹ عوام کو متحرک کریں ، گزشتہ 2 ہفتوں میں وزیراعظم کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھا ہے ، عدم اعتماد کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوجائے گی، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، اسلامو فوبیا کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسلام کی اس خدمت پر وزیراعظم کا نام تاریخ میں زندہ رہے گا. خسرو بختیار نے کہا اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد سےپوری امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند ہوا، او آئی سی کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم ملکوں کے نمائندے آ رہے ہیں،اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان نظریاتی اختلافات واضح ہوچکے ہیں ، 27 مارچ کے جلسے کیلئے جنوبی پنجاب سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے، پرویز الہٰی نے آج وہی بات کی جو سارا پاکستان کرتا ہے عمران خان ایماندار لیڈر ہیں.
مزیدخبریں