مریم نواز نے لاہور کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

04:00 PM, 16 Mar, 2023

احمد علی
لاہور: پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کےلئے لاہور کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری، مریم نواز نے لاہور کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پی پی 149 اور پی پی 173سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ گذشتہ عام انتخابات میں پی پی 173 سے پی ٹی آئی کے سرفرازحسین 29 ہزارسے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ پی پی 149 نیا حلقہ ہے جو پہلے پی پی 153 کا حصہ تھا، 2018 کے الیکشن میں اس حلقے سے ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں الیکشن 30 اپریل کو شیڈول ہیں۔ اسکے علاوہ مریم نواز گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے الیکشن لڑیں گی، چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے ہیں ۔ ن لیگ کی مقامی قیادت اور لیگل ٹیم نے ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات جمع کروائے۔ گزشتہ روز مریم نواز کے پی پی 63 سے الیکشن میں شرکت کیلئے کاغذات وصول کئے گئے تھے۔
مزیدخبریں