یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں

09:54 AM, 16 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز:23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرخصوصی پریڈ کی تیاریاں پورےجوش و جذبے سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پرپریزیڈنٹ باڈی گارڈزکی تیاریاں قابل دید ہیں،پریڈ میں حصہ لینےوالے پریزیڈنٹ باڈی گارڈز نےحب الوطنی کے جذبات کا پرزور اظہار کیا۔

میجر شاہ زمان نے اپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ “جب سے پاکستان بنا ہے ہر موقع پرہماری یونٹ نے ہر پریزیڈنٹ کو اسکورٹ کیا ہے،“یہ تقریب تو ایک دن کی ہوتی ہےلیکن اس کی تیاری کے لیےہمیں ایک مہینہ لگ جاتا ہے”“ہمارے 57 جوان اور گھوڑے اس سال پریڈ میں حصہ لیں گے”،“پوری یونٹ کےلیےبہت فخریہ لمحات ہوتے ہیں جب ہم 23 مارچ کی کامیاب پریڈ مکمل کرتے ہیں”۔

لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد نے کہا اس پریڈ میں حصہ لے کر اپنی اور اس ریجیمنٹ کی عزت کو مزید بڑھائیں گے”۔

 ہارس کیئر ٹیکر واجد حسین نے کہا“ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم صدر پاکستان کو بگی پر بیٹھا کر لے جارہے ہیں”۔

مزیدخبریں