صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا

11:41 AM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد طور کیس میں ایف آئی اے کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا ہے کہ اسد طور کی ضمانت پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے جس کے بعد پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر اسد طور کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے اپنے حکم میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی ایک سو موٹو کیس میں لکھا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بھی پیکا قانون کے سیکشن 9 اور 10 کے غلط استعمال کو تسلیم کیا۔ 

اس سے پہلے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ اسد طور کیخلاف ایف آئی اے کے مقدمے میں غلط دفعات لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں