اشتعال انگیز تقاریر،مسرت جمشید اورجمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع 

12:17 PM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس سے الجھنے کے مقدمے میں جمشید چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل  تک توسیع کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس سے الجھنے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نےجمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے آئیندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل  تک توسیع کر دی۔

مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کی میڈیا ٹاک

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر  مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کی مشکور ہوں جس نے حق سچ کا ساتھ دیا ہے،یہ جعلی حکومت ہے جلد ختم ہو گی،ہم عوام کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گیں،ہم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے،بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے،پاکستان کے اندر جمہوریت کو کمزور کیا گیا،الیکشن کمیشن کا جمہوریت کو کمزور کرنے میں بہت زیادہ ہاتھ ہے۔

  مسرت جمشید نے کہا کہ عدالتوں میں بہت زیادہ مسائل ہیں،9 مئی کو میں لاہور ، اسلام آباد اور فیصل آباد میں ایک ہی وقت میں مختلف جگہ موجود تھی۔یہ کیسے مقدمات ہیں جن کی کوئی قانونی ویلیو نہیں ہے،ہم اور ہمارا لیڈر ہارنے والے نہیں،قوم تماشے دیکھ رہی ہے اور کبھی انکو معاف نہیں کرے گی۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جب ہماری حکومت گئی تھی تو یوریا کا بیگ 2200 کا تھا آج 5500 کا ہے،یہ زبان بندی اور مقدمات صرف زبان بندی کے لیے ہیں،90لاکھ کسان غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،کسان کو 1500 روپے فی بیگ پیسے زیادہ دینے پڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں