ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ زرداری صاحب کے بیٹے بنے ہیں اور ان سے ایک بار نہیں سو بار ملاقات کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ جہاں پر سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد امیدوار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔ اب بھی کوئی پریشان نہ ہو وہ قانونی تقاضے پورے کریں گے۔
پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پی ٹی آئی والے چاند پر حکومت بناسکتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو میری سمجھ نہیں آئی تھی۔ ان کا قد کاٹھ بہت بڑا ہے۔ تاہم انہیں مولا جٹ سیاست چھوڑنی ہوگی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کے لیے پریشانیوں کا وقت شروع ہو جائے گا۔ جو 11 بجے حلف اٹھا سکتے ہیں۔ وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جمہوریت پیچھے ہے۔ مجھے پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ میں اس وقت نکلا تھا جب پارٹی اپنے عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی میں حیا اور غیرت تو ہے نہیں۔ پنجاب میں بہت اچھے فیصلے ہوئے۔ چاند سے نوکریاں ملی ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ زرداری صاحب کے بیٹے بنے ہیں۔ ان سے ایک بار ملاقات نہیں بلکہ سو بار ملاقات ہوئی۔