کیرالہ: مدرسے کے طالبعلم نے دنیا کا طویل ترین قرآن مجید تحریر کردیا

01:25 PM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک مدرسے کے طالب علم نے دنیا کا سب سے طویل ترین قرآن مجید تحریر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق جامعہ نوریہ عربیہ کیرالہ کے 22 سالہ طالب علم محمد جسیم نے 1106 میٹر طویل قرآن مجید تحریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا طویل ترین قرآن قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے دنیا کا طویل ترین قرآن مجید تحریر کرنے کا اعزاز مصر کے عالم محمد جبرائیل کے پاس تھا۔ جنہوں نے 700 میٹر طویل قرآن مجید تحریر کیا تھا۔

محمد جسیم کا کہنا ہے اللہ کی مدد کے بغیر یہ مقدس کام ناممکن تھا۔ انہوں نے طویل ترین قرآن مجید تحریر کرنے کا ہدف دو سال میں حاصل کیا۔

محمد جسیم کے تحریرکردہ طویل ترین قرآن مجید کا وزن 118.3 کلوگرام ہے جبکہ اس میں تین لاکھ 25 ہزار عربی کے الفاظ کی خطاطی کی گئی ہے۔ قرآن کے ہر جزکا طوالت تقریبا 65 تا 75 صفحوں پر مشتمل ہے جبکہ ایک صفحہ پر صرف 9 تا 10 سطور کی خطاطی کی گئی ہے۔ ہر صفحے کی لمبائی 75 سنٹی میٹر جبکہ چوڑائی 34 سینٹی میٹر ہے۔

مزیدخبریں